تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سوات اور چترال میں مزید برفباری کا امکان

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں چترال اور سوات میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ میدانی علاقوں میں مطلع صاف رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 29ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بالاکوٹ میں سولہ اور پاراچنار میں نو ملی میٹر بارش ہوئی۔ سوات کے بالائی علاقے مالم جبہ میں ایک اعشاریہ پانچ انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.