تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

شیوسینا کی دھمکیوں کا کھلاڑیوں پر کوئی اثر نہیں ،کوچ وقار یونس

جنگ نیوز -
ڈھاکا…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ شیوسینا کی دھمکیوں کا کھلاڑیوں پر کوئی اثر نہیں ،تمام کھلاڑی فٹ ہیں اور ساری توجہ کھیل پر مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ڈھاکا میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ میگاایونٹ کیلئے بہت محنت کی ہے،اور پاکستان میں کھیل کی بحالی کیلئے جیت ضروری ہے۔پاکستانی کوچ نے کسی ٹیم کو فیورٹ تو قرار نہیں دیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی اور امید ہے کہ وہ ٹیم پاکستان ہو گی ۔ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکی پر وقار کا کہنا تھا کھلاڑی اس کاسوچ بھی نہیں رہے،یہ ہلچل صرف میڈیا میں ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.