تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈکو میری نگرانی کیلئے پاکستان بھجوایا گیا،ڈاکٹر عدنان بھٹہ

جنگ نیوز -
لاہور…جنرل اسپتال لاہور میں تعینات پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر، عدنان بھٹہ نے دعویٰ کیاہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دوشہریوں کی ہلاکت کا واقعہ اسے ڈرانے اور ہراساں کرنے کیلئے کیا گیاہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان بھٹہ نے کہا کہ امریکہ میں نائن الیون کے بعدایک سعودی باشندے جیسے نام اور حلیہ کی وجہ سے ایف بی آئی نے اسے کئی ماہ تک حراست میں رکھا،رہائی کے بعدانہوں نے اس بدسلوکی کے ازالہ کے لیے وہاں مقدمہ درج کرایا۔انہوں نے کہا کہ2006 میں وہ پاکستان آ گیا مگر تب سے اسے مقدمہ واپس لینے کیلئے اب تک پریشان کیاجا رہاہے،ان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کو انہیں ہراساں اور خوف زدہ کرنے کیلئے پاکستان بھیجا گیا،مزنگ چونگی پر ریمنڈ ڈیوس کا واقعہ عین اس وقت ہوا جب وہ مزنگ میں ایک ورکشاپ پر موجود تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.