5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:ناظم آباد کے مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی اور غیر قانونی بورنگ لائنوں کے خلاف احتجاج کیااور سڑک بلاک کردی۔ ناظم آباد کے علاقے اورنگ آباد اور جلال اباد کے مکینوں نے ناظم آباد نمبر ایک سے سائٹ انڈسٹریل ایریا جانیوالی روڈ پر احتجاجاً دھرنا دیا اور ٹآئر جلاکر روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد اور جلال آباد میں گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی فراہمی معطل ہے جبکہ اسی علاقے سے بورنگ لائنوں کے ذریعے صنعتی علاقوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے۔مظاہرین نے متعلقہ حکام کی جانب سے پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرہ ختم کردیا ۔