5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فلاحی منصوبوں کی جلد تکمیل کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،شہباز شریف
جنگ نیوز -
لاہور… وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں میں عوامی فلاح کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اسپیشل سٹی ڈویلپمنٹ پیکیج پر عمل درآمد کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں کہی ۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،اعلیٰ معیار اور ان کی تیز ترتکمیل کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جارہا ہے۔چیئرمین پی اینڈ ڈی نے بتایا کہ اسپیشل سٹی ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت116 میں سے98 اسکیموں کی منظوری دی جاچکی ہے۔