تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ذوالفقارمرزا وہ بدمعاش ہیں جوایک سانس میں پاؤں پڑجاتے ہیں، رانا ثنااللہ

جنگ نیوز -
کراچی…وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہے کہ ذوالفقارمرزا وہ بدمعاش ہیں جوایک سانس میں پاؤں پڑجاتے ہیں اورکچھ دن پہلے ہی نائن زیرو پرماتھا ٹیک کرآئے ہیں،کوئی مفاہمت پاکستان کی سلامتی سے بڑھ کرنہیں ہوسکتی ۔یہ بات انہوں نے وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ن لیگ کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔رانا ثنا اللہ نے کہ ذوالفقار مرزاکے بیان سے پیپلز پارٹی کی بدنیتی جھلک رہی ہے،ذوالفقارمرزا وہ بدمعاش ہیں جوایک سانس میں پاؤں پڑجاتے ہیں،ذوالفقارمرزاکچھ دن پہلے ہی نائن زیرو پرماتھا ٹیک کرآئے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے ذوالفقار مرزاکے بیان کو پاکستان کی سا لمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہذوالفقار مرزا کا بیان ملکی سلامتی کے منافی ہے ، لگتا ہے پیپلز پارٹی10نکاتی ایجنڈے پر عمل کرنانہیں چاہتی اورکوئی مفاہمت پاکستان کی سلامتی سے بڑھ کرنہیں ہوسکتی ، ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وزرا کا فیصلہ کیاجاچکاہے، اورن لیگ پی پی کو پنجاب سے نکالنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کااطلاق اگلے الیکشن کے بعدہو گا،پنجاب میں یونی فکیشن بلا ک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونی فکیشن بلاک ایک پارٹی کاپارلیمانی گروپ ہے جواکثریت میں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.