تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سیلاب زدہ علاقوں میں1لاکھ مکانات تعمیرکئے جائیں گے ،یو این ڈی پی

جنگ نیوز -
کراچی… یو این ڈی پی کی ایڈمنسٹریٹرہیلن کلارک نے خیر پور ناتھن شاہ اور دادو کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کیلئے 1لاکھ مکانات کی تعمیر کا اعلان۔یہ بات انھوں نے خیر پور ناتھن شاہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہی ۔ ہیلن کلارک نے پانی کی نکاسی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ہیلن کلارک نے گاوں ”باگوٹینیو“ میں سیلاب متاثرین کو یو این ڈی پی کی جانب سے بنا کر دیے گئے گھروں کا بھی معائنہ کیا اور مالکانہ اسناد تقسیم کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ متاثرین کو1لاکھ گھر بنا کر دیئے جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یو این ڈی پی نے120ملین ڈالر بحالی کے کام پر خرچ کرنے کا وعدہ کیا تھا جس میں سے90ملین ڈالر خرچ کیے جاچکے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ یو این ڈی پی سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیئے پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔یواین ڈی پی کے تحت گھروں میں شمسی توانائی کے تحت بجلی اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.