تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ذوالفقار مرزا فرائض کی انجام دہی پر توجہ دیں،سلیم ضیا ء

جنگ نیوز -
کراچی…مسلم لیگ ن سندھ کے کنوینر سلیم ضیاء نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اپنے فرائض کی انجام دہی پر توجہ دیں اورعوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن ذوالفقارمرزاکے بیان سے ڈرنے والے نہیں ہیں،اگر سندھ میں ن لیگ کے ایک بھی کارکن کویادفترکونقصان پہنچاتوحکومت سندھ ذمہ دار ہوگی انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی قیادت ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان کا نوٹس لے گی۔سلیم ضیاء نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم کے خلاف بیانات دئیے اور پھر سر جھکائے نائن زیرو پہنچ گئے۔واضح رہے کہ سندھ کے وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ن لیگ نے پنجاب میں پیپلز پارٹی پر وار کیا تو کراچی سے کشمور تک ن لیگ کا کاوئی دفتر نہیں بچے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.