تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ذکر مصطفی ﷺ اللہ تعالیٰ کو منانے کا بہترین ذریعہ ہے ، علمائے کرام

جنگ نیوز -
کراچی…مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے کہا ہے کہ ذکر مصطفی ﷺ اللہ تعالیٰ کو منانے کا بہترین ذریعہ ہے ، رب العالمین نے ہماری ہدایت کیلئے جو بندوبست فرمایا ہے اسی کے تسلسل میں ہم 12ربیع الاول منارہے ہیں ، ہماری ساری زندگی ذکر ِ خدا بھی ہے اور ذکر مصطفی بھی ہے ۔انہوں نے ایم کیوایم کے تحت محفل ذکر مصطفی ﷺ کے انعقاد پر قائد تحریک الطاف حسین اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔ ان خیالات کااظہار علمائے کرام نے گزشتہ روز ایم کیوایم کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ پرنور محفل ذکر مصطفی ﷺ میں سیرت النبی ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کیا ۔ محفل ذکر مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے مذہبی اسکالرعبدالخالق پیرازادہ نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا یہ شکر ہے کہ اس رب العالمین نے ہماری ہدایت کیلئے جو بندوبست فرمایا ہے اسی کے تسلسل میں ہم 1400سال سے 12ربیع الاول منارہے ہیں ۔۔ جماعت اہل سنت کے مولانامحمدکامران قادری نے کہاکہ ذکرمصطفی اللہ تعالیٰ کومنانے کابہترین ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیارے مصطفی کاذکرماضی ،حال اورمستقبل میں ہمیشہ جاری رہے گا۔انہوں نے اس پرنورمحفل کے انعقادپراپنی اور علامہ شاہ تراب الحق قادری کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین کوخراج تحسین پیش کیا، نعت خواں اویس رضا قادری اورجنیدجمشیدنے سیرت طبیہ روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج کی یہ پرنورمحفل اللہ تعالیٰ اوراس کے پیارے بنی کریم سے منسوب ہے جوہمیں ان کی تعلیمات پرعمل پیراہونے کادرس دیتی ہے لہٰذاہمیں چاہئے کہ ہم اللہ اوراس کے رسول کی تعلیمات کواپنے لئے مشعل راہ بنالیں۔ کمپیئر جنیداقبال نے سیرت طبیہﷺ پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہرنعمت دی لیکن احسان نہیں جتلایالیکن ایک احسان اس نے جتلایاکہ اس نے ہمارے لئے نبی کوبھیجا۔ معروف نعت خواں قاری وحید ظفرکاسمی نے محفل میں آنے کی دعوت دینے پر قائدتحریک الطاف حسین کاشکریہ اداکیا۔ سعیدہاشمی نے پرنور محفل کے انعقادپر الطاف حسین کومبارکبادپیش کی۔دریں اثناء جو علمائے کرام محفل میں شریک تھے ان میں علامہ تنویرالحق تھانوی،مولانااسددیوبندی،حافظ محمدسلفی،حافظ قحرالحسن،قاضی ارشادحسین اشرفی،پیرانورعل شاہ،الحاج ظہوراحمد سعیدی ، قاری عبدالحئی ،علامہ عباس کمیلی،غرباء الحدیث کے علامہ امیرعبداللہ فاروقی،مولاناسردارمرتضیٰ رحمانی،سینیٹرعبدالخالق پیرازادہ،مولاناقیصرعباس زیدی ، ضامن عباس،مولاناحافظ محمد نعیم،مفتی قادری غلام محمدچشتی،درگاہ مصری شاہ کے گدی نشین قاری ایازاحمدقادری،علامہ محمدعون نقوی،مفتی عقیق الرحمن،مفتی سلمان بردارموسیٰ خیل،حافظ محمداقبال،مولانامحمدابراہیم،مولاناغلام حسین نعیمی ،قاری مختاراحمد،الحاج عمران شیخ عطاری،مولاناغلام رضاجعفری،جمعیت علماء اسلامیہ کے علامہ اظہرحسین نقوی،مولانااکرام حسین ترمذی ،مولانا کامران قادری ،علامہ مرزایوسف حسین،مولاناعبدالمجیدقادری، مولاناسیدمحمدراشدعلی قادری، مولانااعظم قادری،مولاناقاری غلام صدیق و دیگر شامل ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.