تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تیونس نے سعودی عرب سے زین العابدین کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

جنگ نیوز -
تیونس…تیونس نے سعودی عرب سے سابق آمر زین العابدین کو حوالے کرنے کی درخواست کر دی۔ذرائع کے مطابق تیونس نے بن علی کی حوالگی کا سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب تیونس کے سرکاری ٹی وی نے سابق آمر زین العابدین کے خفیہ خزانے عوام کے سامنے پیش کر دیئے ہیں ۔ سرکاری ٹی وی پر دکھائی جانیوالی وڈیو میں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سابق صدر زین العابدین نے محل کے کون کون سے حصوں میں خزانے چھپائے ۔ بھاری بھرکم بک شیلف کے خفیہ خانوں میں بھی ہیرے ، سونا اور نقدی چھپائی گئی تھی ۔ رپوٹ کے مطابق سابق صدر کی اہلیہ لیلیٰ ترابلسی ملک سے فرار ہوتے وقت اپنا سونا لیجانا نہیں بھولیں ۔ وہ تقریباً ساٹھ ملین ڈالر مالیت کا سونا اپنے ساتھ لے گئی تھیں۔



ریمنڈ ڈیوس پر اسرار سر گر میوں میں ملوث تھا،ذرائع

لاہور… لاہور میں دو نوجوانوں کو ہلاک کرنے والے ریمنڈ ڈیوس کے قبضے سے برآمد ہونے و الا سامان اس شبہ کو تقویت دیتا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس پر اسرار سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ حساس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کی گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے برآمد ہونے والے سامان میں سیاہ دستانے ، چہرہ چھپانے کا کمانڈو ماسک، خنجراور اسلحہ رکھنے کی کپڑے کی بیلٹ برآمد ہوئی تھی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.