تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بلند قامت ماڈل ایمزون ایوا، عالمی ریکارڈ کی مضبوط امیدوار

جنگ نیوز -
سان فرانسسکو…امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرTurlockسے تعلق رکھنے والی31سالہ ماڈل Amazon Eveکو دنیا کی سب سے بلند قامت ماڈل کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔فیڈریشن آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی بلند قامت تسلیم کی جانے والیAmazonکا قد6اعشاریہ8انچ ہے جو اسے عام ماڈلز سے واضح طور پر نمایاں کرتا ہے۔ماڈل،فٹنس ٹرینر اور ریسلنگ کے شعبوں میں بیک وقت صلاحیتیں دکھانے والیAmazonکو اگلے ماہ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ججز کے سامنے اپنے قد کی پیمائش کروانی ہے جسکے بعد اسے دنیا کی سب سے بلند قامت ماڈل کے اعزاز کا حقدار ٹھہرا دیا جائیگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.