5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شیخو پورہ:گورنر پنجاب کی بہو موٹر وے پر حادثے میں جاں بحق
جنگ نیوز -
شیخوپورہ. .. . . . . .لاہور اسلام آباد موٹر وے پر حادثے میں گورنر پنجاب کی بہو جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی فیملی کی گاڑی کو پنڈی بھٹیاں کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گورنر پنجاب کی بہو جاں بحق جبکہ ان کی بہو کی بہن زخمی ہوگئیں۔ جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دونوں بہنیں لاہور سے اسلام آباد جار ہی تھیں۔حادثہ پنڈی بھٹیاں کی قریب گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔