5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سری لنکاکے فاسٹ بالرلستھ ملنگا فٹ ہوگئے
جنگ نیوز -
ہمبن . . . . . . . .سری لنکا کے فاسٹ بالر لسیتھ ملنگا فٹ ہوگئے ہیں، ہفتے کو پاکستان کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔سری لنکن بولنگ اٹیک کے اہم حملہ آوربالر لسیتھ ملنگا جو کمر کی تکلیف کا شکار تھے، فٹ ہو گئے ہیں اورہفتہ چھبیس فروری کو پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں شامل ہوں گے۔سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنا نے کینیڈا کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ لسیتھ ملنگا گزشتہ روز بھی فٹ تھے لیکن ان کو اس لیے نہیں کھلایا گیا کہ وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے، سری لنکا کو آیندہ اہم میچز کھیلنے ہیں۔ جے وردھنا نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ لسیتھ ملنگا پاکستان کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔