تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں چائے پینے سے 6 افراد بے ہوش

جنگ نیوز -
کراچی. . . . .. . کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں چائے پینے سے دادی سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد بے ہوش ہو گئے۔ اہل خانہ کے مطابق انہوں نے دکان سے ٹیٹرا پیک دودھ منگوا کر چائے بنائی جسے پینے کے بعد سب لوگ بے ہوش ہو گئے۔ بے ہوش ہونے والوں میں دادی، چار پوتیاں اور ایک پوتا شامل ہیں۔ تمام متاثرین کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی کے شعبہ حادثات لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.