5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیا:تشدد نہ روکا تو مغربی ممالک کو تیل کی فراہمی معطل کردیں گے ،قبائلی سردار
جنگ نیوز -
طرابلس. . . .. . . .لیبیا کے قبائلی سردار نے خبر دار کیا ہے کہ اگر حکومت نے تشدد نہ روکا تو مغربی ممالک کو تیل کی فراہمی روک دیں گے۔لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مظاہرین سڑکوں پر موجود، پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔قبائلی رہنماوں نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معمر قدافی کو ملک چھوڑنا ہوگا۔قبائلی سردارو ں نے حکومت کو خبر دار کیا کہ اگر حکومت نے پرتشددکارروائیوں کو نہیں روکا تو مغربی ممالک کی فراہمی معطل کردیں گے۔