5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اینڈی روڈک نے میمفس انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
جنگ نیوز -
میمفس…امریکہ کے اینڈی روڈک نے ایک سنسنی خیز میچ کے بعد میمفس انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔امریکہ کے شہر میمفس میں کھیلے گئے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک کا مقابلہ تھا کینیڈا کے میلوس راؤنچ سے تھا، ٹاپ سیڈ روڈک نے پہلا سیٹ ٹائی بریک پر جیتا لیکن دوسرے میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں نے بھر پور مقابلہ کیا لیکن کامیابی روڈک کے حصے میں آئی، ان کی جیت کا اسکور سات چھ، چھ سات اور سات پانچ رہا۔ یہ روڈک کے کیرئیر کا 30واں ٹائٹل ہے۔