5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور: عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر خانہ فرہنگ میں تقریب
جنگ نیوز -
لاہور میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے تقریب ہوئی جس میں امت مسلمہ کے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ پاکستان ڈاکٹر عباس فاموری ،مقدس کاظمی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علما اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس بابرکت موقع پر اپنی اپنی اکائیوں اور لسانی تقسیم سے باہر آکر امت کے گہرے سمندر میں اتر جائیں جو فرمان الہی اور پیغام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عین مطابق ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ایک دوسرے کے وسائل پر بھروسہ کریں تو تمام اسلامی ممالک ترقی کے سفر پر گامزن ہو سکتے ہیں۔