5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستانی اسکواڈ حریف ٹیموں کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، وسیم اکرم
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ حریف ٹیموں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔وسیم اکرم کا یہ خیال ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت خطرناک دکھائی دے رہی ہے، کھلاڑی بہت ریلیکس اور پر اعتما د ہیں، اگر یہ کچھ کردکھانے کے مُوڈ میں آجائیں تو پھر یہ سمجھ لیں کہ شکست حریف کا مقد ر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق کپتان شاہد آفرید ی پر بہت بھروسہ کررہے ہیں، عظیم فاسٹ بولر کا خیال ہے کہ بوم بوم کی صورت میں ٹیم کو بہت دنوں بہت ایک اچھا لیڈر مل گیا ہے ۔ وسیم اکرم کہا کہنا تھا کہ کہ شعیب اختر، عمر گل اور نوجوان جنید خان کی شکل میں نہ صرف پاکستان کا پیس اٹیک بلکہ اسپن بولنگ کا شعبہ بھی مضبوط ہے۔