تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا بحران: برینٹ کروڈ کی قیمتیں103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

جنگ نیوز -
سنگاپور…عرب ممالک اور بطور خاص لیبیا میں انقلابی صورتحال کے باعث برینٹ کروڈ کی قیمتیں103 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں ۔ موجودہ خراب حالات کی وجہ سے آرگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز کے ممبر لیبیا کی تیل سپلائی مشرق وسطیٰ اور نارتھ افریقا ریجن میں اہمیت کی حامل ہے جو کہ خطرناک حد تک متاثر ہو رہی ہے۔برینٹ کروڈ نارتھ سی کروڈ اپریل کے سودے ایک ڈالر2سینٹس اضافے کے ساتھ103 ڈالر54 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہے ہیں جبکہ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج لائٹ سوئٹ مارچ کے سودے ایک ڈالر13سینٹس اضافے کے ساتھ87 ڈالر33سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوئے دونوں بینچ مارک میں آج صبح اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ مشرق وسطیٰ کی خراب صورتحال بتائی جاتی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.