تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ممبئی حملے: اجمل قصاب کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد

جنگ نیوز -
ممبئی … بھارت ممبئی ہائیکورٹ نے ممبئی حملوں کے مجرم اجمل قصاب کی جانب سے سزائے موت کیخلاف دائر کی جانیوالی اپیل مسترد کردی۔ ممبئی ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے مرکزی مجرم اجمل قصاب کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے اس کی جانب سے سزا کیخلاف اپیل مسترد کردی ۔اجمل قصاب کو9 ماہ قبل ممبئی حملوں کے الزام میں سزائے موت کاحکم سنایا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے دیگر دو ملزموں فہیم انصاری اور صباح الدین کو بری کیے جانے کیخلاف مہاراشٹر حکومت کی جانب سے دائر کی گئی اپیل خارج کردی ہے۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ اجمل قصاب کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے اور توقع ہے کہ وہ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جائیگا۔26 نومبر2008 کو ممبئی حملوں166 افراد ہلاک جبکہ300افراد زخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.