تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کمزور ٹیمیں نکال دی جائیں تو ورلڈ کپ مزید بہتر ہوسکتا ہے، پونٹنگ

جنگ نیوز -
احمدآباد…آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو یقین ہے کہ اگر کمزور ایسوسی ایٹ ٹیمیں شامل نہ ہوں تو عالمی کپ ایک بہتر ایونٹ ہو سکتا ہے۔ایسو سی ایٹ ٹیموں کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک محدود رکھنے کے فیصلے پر رکی پونٹنگ نے امید ظاہر کی ہے آئی سی سی کے اس فیصلے سے دنیا بھر میں کرکٹ کی ترقی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔پونٹنگ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا کھیل مختلف ممالک میں ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ کپ ،ایسے ٹورنامنٹ نہیں جس میں کمزور ٹیموں کو شامل کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.