تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پچاس فیصد جاپانی وزیر اعظم نیو ٹوکین کا استعفیٰ چاہتے ہیں،سروے

جنگ نیوز -
ٹوکیو…فارن ڈیسک…نصف سے زیادہ جاپانی رائے دہندگان چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے ایک سروے کے حوالے سے کہا کہ جاپان میں ووٹرز کی نصف تعداد چاہتی ہے کہ جاپانی وزیر اعظم نیوٹو کین وزارت عظمیٰ کو جلد چھوڑ دیں۔جاپانی وزیراعظم پارلیمنٹ میں تقسیم اور اپنی پارٹی کے اندرونی حلقوں کی مخالفت سے مشکلات سے دوچار ہیں۔ سروے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں قائم حکومت کو صرف 20فی صد حمایت حاصل ہے۔ کین کی کمزوری کی وجہ ٹیکس اور سوشل سیکورٹی اصلاحات کوجاری رکھنا ہے۔رائے دہندگان کین کی معاشی صورت حال کو سنبھالنے سے مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.