تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

انقلاب کی لہر: دوستوں کی خبرگیری کیلئے مشرق وسطیٰ کا دورہ کررہا ہوں، مولن

جنگ نیوز -
جدہ…ایک ایسے وقت پر جب کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے کئی ملکوں میں آمرانہ حکومتوں کے خلاف احتجاج شدت اختیار کرتا جا رہا ہے،امریکی مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے خطے کا دورہ شروع کردیا ہے۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن اپنے دورہ مشرق وسطیٰ کے پہلے مرحلے میں اتوار کوسعودی عرب پہنچے،وہ اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کے علاوہ امریکی فوجیوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ریاض پہنچنے سے قبل اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک مولن نے کہا کہ خطے میں امریکا کے کئی دوست ہیں اور وہ علاقے کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لینے آئے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی صورتحال انتہائی حیران کن ہے۔ایڈمرل مائیک مولن سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات،قطر اور کویت کے بعد جبوتی بھی جائیں گے۔گزشتہ اختتام ہفتہ ایڈ مرل مائیک مولن اسرائیل کے فوجی سربراہ اور اردن کے شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.