تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے جج نہیں رہے، چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں توہین عدالت مقدمے میں پی سی او ججوں کی دائر انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے اعلیٰ عدلیہ کے جج نہیں رہے ۔سپریم کورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم 7رکنی بنچ کر رہا ہے ۔دیگر ججز میں جسٹس جاوید اقبال ،جسٹس میاں شاکراللہ جان،جسٹس تصدق حسین جیلانی،جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیر ہانی مسلم شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے غیر فعال جج زاہد حسین کے وکیل ایس ایم ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پی سی او ججز پر فرد جرم عائد کرنے سے متعلق کارروائی روکی جائے۔چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اپیلوں کو آج ہی نمٹا دیں گے، اور اس کیلئے کسی حکم امتناعی کی ضرورت نہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ18ویں آئینی ترمیم میں پارلیمنٹ نے تین نومبر کے اقدام کی توثیق نہیں کی ۔ انھوں نے اپنے ریمارکس میں کہا ماضی میں پارلیمنٹ ایسے اقدامات کی توثیق کرتی رہی ہے مگر موجودہ پارلیمنٹ نے نہیں کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.