5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ
جنگ نیوز -
احمدآباد…کرکٹ ورلڈکپ میں آج دفاعی چمپئن آسٹریلیا اورزمبابوے کی ٹیمیں احمد آباد میں مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹکراؤ تقریباً سات سال کے وقفے کے بعد ہورہا ہے ۔ احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں ہونیوالے اس میچ میں آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹیم میں کوئی زخمی نہیں ہے، سب آگے بڑھنے کیلئے تیا ر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہیسٹنگز، بولنجر،شان پین اور فرگوسن ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ شان ٹیٹ، جونسن، بریٹ لی، کریجزا اور اسمتھ مین بولرز ہونگے، ان کے ساتھ ڈیوڈ ہسی اور شین واٹسن بھی بولنگ لائن میں شامل ہیں۔ زمبابوین کپتان چیگومبرا نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کرتے ۔ گریگ لیمب کو ناساز طبیعت کی وجہ سے ڈرا پ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کو سخت امتحان قرار دیا،یہ میچ جیوسوپربراہ راست نشر کریگا۔