تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لوٹا سیاست سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، بابراعوان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میثاق جمہوریت کا جنازہ نکالنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے لوٹوں کی سیاست سے بچنے کیلئے از خود پنجاب حکومت سے نہ نکلنے کا فیصلہ کیا ہے، سیاست میں ڈیڈ لائن نہیں ہوتی، ڈکٹیشن نہ دی جائے ۔اسلام آباد میں پنجاب کے سینئر وزیر راجہ ریاض کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن لوٹے تلاش کر رہی ہے ان کی طرف سے25 فروری ڈیڈ لائن ہے، ہماری طرف سے کوئی ڈیڈ لائن نہیں،مسلم لیگ ن کیساتھ10نکاتی ایجنڈے پر بات چیت جاری ہے، فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں،ڈکٹیشن سے نہیں،پیپلز پارٹی ڈبے میں بند ہو کر سیاست نہیں کر رہی ، کوئی اور سیاسی جماعت اگر فیصلہ کرنا چاہتی ہے تو اسے روک نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں فیصلے قوم اور ملک کے مفاد میں کیے جاتے ہیں، پیپلزپارٹی فیڈریشن کی سیاست کرتی ہے صوبوں کی نہیں ، ایک جماعت سیاسی تقدیر کافیصلہ نہیں کرسکتی ، میثاق جمہوریت کا جنازہ میانی صاحب لے جانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر صوبوں سے آوازیں آئیں،ن لیگ کیساتھ طے کیا ہے کہ صوبوں کی گورننس پر بھی بات ہوگی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کریں، سیاست میں کاؤنٹر اورانکاونٹر نہیں ہوتی۔ حکومت نے بات چیت کے لیے دروازے کبھی بند نہیں کیے، اس موقع پر راجا ریاض کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو19 نکات دیئے ہیں انہوں نے کمیٹی نہیں بنائی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.