تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جوڑوں کے مریض کیلئے ٹماٹر کا جوس انتہائی مفید ہے، طبی ماہرین

جنگ نیوز -
پشاور… جوڑوں کے درد کے مریضوں کیلئے خوش خبری ہے کہ جو لوگ ہڈیوں کی توڑ پھور سے بچنا چاہتے ہیں وہ دن میں دو بار ٹماٹر کا جوس پینا شروع کریں۔ٹماٹر کی خوبیوں سے کسی کو انکار نہیں، وزن کم کرنے کے ساتھ رنگ بھی نکھارتا ہے۔ اب ماہرین صحت جوڑوں کے مریضوں کیلئے ٹماٹر کے فوائد سامنے لائے ہیں۔ نیورو لوجسٹ ڈاکٹر نواز کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہڈیوں کی توڑ پھوڑ سے بچنا چاہتے ہیں وہ دن میں دو بار ٹماٹر کا جوس پئیں ۔ ہڈیوں کی بیماریوں پر تحقیق کرنیوالے سائنس دانوں کا دعوی ٰہے کہ ٹماٹر کے جوس میں خاص قسم کے غذائی جز لائیکو پین کی اتنی مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کو توڑ پھوڑ سے بچاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.