5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہیر ی پو رٹرکی مصنفہ جے کے رو لنگ کی زندگی پر فلم بنا ئی جا ئے گی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…ہیر ی پو رٹر کی شہر ہ آ فا ق کہا نیاں تحر یر کر کے شہر ت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی بر طا نوی مصنفہ جے کے رو لنگ کی زندگی پر جلد ہی ایک ٹیلی ویژن فلم بنائی جا ئے گی۔Strange Magic کے نام سے بنا ئی جانے والی اس فلم میں آسٹریلین ادکارہ Poppy Montgomery جے کے رولنگ کا کردار ادا کر یں گی جس کی شو ٹنگ کینیڈ ا میں کی جا ئے گی ۔واضح رہے کہ جے کے رولنگ کا شما ر دنیا کی امیر ترین خواتین میں ہو تا ہے جن کی لکھی گئی ہیر ی پو رٹر کی چا لیس کر و ڑ سے زا ئد کا پیاں فرو خت ہو چکی ہیں جن کا سڑ سٹھ (67) سے زائد زبا نوں میں تر جمہ بھی کیا جا چکا ہے ۔