تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ معاملے پر وفاقی حکومت کو 6خط لکھے، کسی کا جواب نہیں ملا، پرویز رشید

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشیدکاکہناہے کہ پنجاب حکومت نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر وفاقی حکومت کو چھ خط لکھے ، ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیا ۔انہوں نے یہ بات، افراسیاب خٹک کی صدارت میں ہونیوالے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں کہی۔ پرویزرشیدکاکہناتھاکہ بیرونی ایجنسیاں ہمارے شہریوں کو گاڑیوں کے نیچے کچل رہی ہیں اور پتہ نہیں کہ وہ لوگ کہاں گئے، وزارت داخلہ کو چاہیے تھا کہ وہ ریمنڈ ڈیوس کا نام ای سی ایل میں ڈالتی ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ کے ملزمان کو بھی بے نقاب کیا جائے۔افراسیاب خٹک کاکہناتھاکہ انسانی حقوق کی صورتحال بہت بگڑ رہی ہے ، مہمند ایجنسی میں آپریشن کے باعث لوگ بے گھر ہو رہے ہیں۔ فاٹا سے کمیٹی کے رکن حافظ رشید نے کہا کہ انسانی حقوق پر آواز اٹھانے پرکہا جاتا ہے کہ عمر چیمہ اور کبیر واسطی جیسا حال کیاجائیگا۔ کمیٹی میں وزارت انسانی حقوق کی طرف سے بتایا گیا کہ ملک میں150 کے قریب افراد لاپتہ ہیں ، اس پر کمیٹی کی رکن سینیٹر ثریا کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.