5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
روس کا ریٹائرڈ فوجی افسر سِکوں کا لکھ پتی بن گیا
جنگ نیوز -
ماسکو…سی ایم ڈی…روسی شہر Novosibirsk سے تعلق رکھنے والےYuri Babinنامی ریٹائرڈ فوجی افسرکو مقامی سطح پر Kopek Millionaireکے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ Babinنا می اس شخص کو سکے جمع کرنے کا شوق ہے اور پچھلے 13سالوں سے وہ ایک سینٹ کے برابرروسی کرنسیKopekکے بڑے مجموعے کا مالک بن چکا ہے۔Babinکے جمع کیے گئے سکوں کی تعداد5ملین تک جاپہنچی ہے جس کے باعث اسے سکوں کا لکھ پتی مانا جاتا ہے۔صرف1ہزار500ڈالر کے برابرBabinکے ان سکوں کا وزن7اعشاریہ5ٹن ہے۔