تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جاپان امریکا اور برطانیہ کی طرز پر خفیہ سروس شروع کریگا،وکی لیکس

جنگ نیوز -
سڈنی …آسٹریلوی اخبار نے وکی لیکس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جاپان، شمالی کوریا اور چین کی جاسوسی کیلئے امریکی اور برطانوی خفیہ اداروں کی طرز پر خفیہ سروس شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔سڈنی مارننگ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق خفیہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان، دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ہر طرح سے لیس غیر ملکی جاسوسی ادارہ بنانے کی تیاری شروع کرچکاہے۔ جو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور برطانوی خفیہ ادارے ایم آئی6 کی طرز پر کام کرے گی۔نئی انٹیلی جنس سروس کا مقصد چین اور شمالی کوریا کی جاسوسی کے علاوہ انسداددہشت گردی کیلئے معلومات جمع کرنا ہے۔خفیہ مراسلے کے مطابق جاپان کی خفیہ ایجنسی نائچو کے ایک ونگ کے تحت جاسوس یونٹ قائم کیا جا چکا ہے۔ٹوکیومیں امریکی سفارتخانے سے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے کا تعلق دو ہزار آٹھ میں نائچو کے سربراہ اورامریکی محکمہ خارجہ کے انٹیلی جنس اور ریسرچ بیورو کے سربراہ رینڈل فورٹ کے درمیان بات چیت سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.