5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گورنر پنجاب کی تقرری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل طلب
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کی بطور گورنر پنجاب تقرری کے خلاف درخواست پر ایڈوکیٹ جنرل کو معاونت کے لئے طلب کرلیا۔ محمد نواز چیمہ ایڈووکیٹ نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ پر کرپشن کے الزامات تھے۔ اسی لئے انہیں اٹارنی جنرل کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت سردار لطیف کھوسہ گورنر کے عہدے کی اہلیت پر پورا نہیں اترتے ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے کیس پر مزید کارروائی10 مارچ تک ملتوی کردی۔