تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حج اسکینڈل کیس:حامدسعیدکاظمی کی عبوری ضمانت منظور

جنگ نیوز -
راولپنڈی …حج اسکینڈل کیس میں سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ حامد سعید کاظمی کی عبوری ضمانت اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی سہیل ناصر نے28 فروری تک منظور کی ہے ۔عدالت نے حامد سعید کاظمی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیرکی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.