تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کمپیوٹر ماہر نے امریکی سی آئی اے کو13ملین پاوٴنڈ کا چونا لگا دیا

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… ایک کمپیوٹر ماہر نے سی آئی اے کو بے وقوف بنا کر13ملین پونڈ(ایک ارب اسی کروڑ سے زائد روپے) لے اڑا۔برطانوی اخبار’دی میل‘ کے مطابق کمپیوٹر ماہر نے سی آئی اے کو ایسے سوفٹ وئیر بنانے کا جھانسہ دیا جو القاعد کے حملے روک سکتا ہے۔ ڈینس مونٹگمری سے سی آئی اے حکام اس حد تک متاثرتھے کہ اس کی پیشگی اطلاع پر عمل کرتے ہوئے سابق امریکی صدر جارج بش نے لندن سے امریکا آنے والے ایک مسافر طیارے کو ہائی جیک ہونے کے خوف سے بحر اقیانوس سے واپسی کا حکم دے دیا۔جب کہ2003میں جیٹ طیاروں سے فائرنگ کرنے کی بات بھی کی تھی کہ ہائی جیکرز طیارے کو امریکا میں اپنے ہدف پر تباہ کریں گے۔لیکن57سالہ کمپیوٹر ماہر کی طرف سے دی گئی دیگر اطلاعات کی طرح یہ بھی جھوٹی ثابت ہوئی۔ایک موقع پر فرانسیسی حکام بھی اپنی سیکورٹی کی مبینہ خامی سے کافی ناراض تھے کہ فرانس کی طرف آنے والے ایک مسافر طیارے کے بارے ملنے والی مونٹگمری کی اطلاع پر جب انہوں نے تحقیق کی تو وہ جھوٹ ثابت ہوئی۔اس وقت سابق سی آئی ے حکام نے محسوس کیا کہ وہ ایک جھانسے میں آچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.