5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ کیس کیلئے حکومت کو جعلی دستاویزات بنانے کی ضرورت نہیں،وزیراعظم
جنگ نیوز -
بہاولپور…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کیس میں پاکستان کے مفادات کو دیکھنا ہے، اس کیس کی ذمے دار حکومت ہے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی صادق پبلک اسکول کے58یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کیلئے بہاولپور پہنچے۔ اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ صوبوں کی بات آئین کے مطابق ہو گی۔ ہم مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک پارٹی اکیلے مسائل کا حل نہیں نکال سکتی۔ہم تمام سیاسی جماتوں کو لے کر چل رہے ہیں۔ چند دنوں میں کمیٹی 10 نکاتی ایجنڈے اور ملکی مسائل پر قوم کو اعتما د میں لیں گی۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہاکہ ریمنڈ ڈیوس کیس پر پاکستان کی مفادات کو دیکھنا ہے۔ریمنڈ کیس کیلئے حکومت کو جعلی دستاویزات بنانے کی ضرورت نہیں