تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی پی قیادت ذوالفقار مرزا کے بیانات کاخود ہی نوٹس لے، سعد رفیق

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وہ جمہوریت پسند لوگ ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت ذوالفقار مرزا کے بیانات کاخود ہی نوٹس لے۔ سندھ میں مسلم لیگ ن کے دفاتر بند کئے گئے تو پنجاب میں اس طرح کا جواب نہیں دیا جائیگا۔وہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا پیپلز پارٹی 1972 میں پیپلز گارڈز سے لوگوں کو قتل کرواتی تھی اب سندھ کو نو گو ایریا بنانا چاہتی ہے، سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر دس نکاتی ایجنڈے پر عمل نہ ہوا تو پنجاب میں پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ کردیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو انہوں نے نہیں توڑا ۔ یونی فکیشن بلاک والے اپنے اصلی گھر میں لوٹ آئے ہے، سعد رفیق کاکہنا تھاکہ بابر اعوان تخت لاہور کا نام لے کر صوبائی تعصب نہ پھیلائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.