5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:عزیز آباد میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی … شکیل یامین کانگا … عزیز آباد کے علاقے بلاک 8میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں انتہائی عروج پر ہیں۔علاقے میں موبائل، رقوم اور خواتین کے پرس چھیننے، پٹرول چوری اور گاڑیوں کے سامان کی چوری کی وارداتیں عام تھیں ،اب دن کی روشنی میں بھی گاڑیاں چوری ہونے لگی ہیں۔ آج تازہ ترین واردات عزیز آباد کے بلاک8میں ہوئی جہاں چور مکان نمبر 1301کے سامنے کھڑی ہوئی سوزوکی جیپ لے اڑے۔ رات کو پولیس موبائل کے گشت پر نہ ہونے کی وجہ سے گھروں کے سامنے کھڑی گاڑیوں سے پٹرول، ڈیک اور دیگر قیمتی چیزوں کی چوری معمول بن گیا ہے۔ مذکورہ گاڑی کی چوری کی ایف آئی آر درج کرانے کیلئے تھانے رابطہ کیا گیا تو عزیز آباد تھانے میں موجود اکبر نامی شخص نے اپنے پاس کاپی میں صورتحال لکھ کر تفتیش کی یقین دہانی کراتے ہوئے خوبصورتی سے ٹال دیا۔