5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:عدالتی کلرک کو100روپے کی رشوت ایک لاکھ میں پڑی!!
جنگ نیوز -
لاہور … لاہور ہائی کورٹ کے کلرک کو ایک سو روپیہ رشوت لینی مہنگی پڑ گئی۔ ضمانت کیلئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے پڑے۔لاہور ہائی کورٹ کے کلرک عباس کو100 روپیہ رشوت لینے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کروایا گیا۔ ماتحت عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس پر اس نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ فاضل عدالت نے سماعت کے بعد ملزم کی ایک لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کر لی اور اس کی رہائی کا حکم دے دیا۔