5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ کیخلاف جعلی شناخت، ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست
جنگ نیوز -
لاہور…امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کیخلاف جعلی شناخت اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرانے کیلئے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست اقبال مغل ایڈووکیٹ کی طرف سے دائرکی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حقائق ظاہر کرتے ہے کہ ریمنڈ ڈیوس بلیک واٹر کا رکن ہے،وہ جعلی شناخت پر لاہور میں مقیم تھا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ وقوعہ کے بعد ریمنڈ ڈیوس سے خنجر، وائرلیس اور ممنوعہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ لہذا عدالت ریمنڈ کے خلاف جعلی شناخت رکھنے اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کرنے کا حکم دے۔