تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

افغان صوبے قندوز میں خودکش حملہ،28افراد ہلاک، 36زخمی

جنگ نیوز -
کابل … افغان صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں خود کش حملے میں28 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے ضلع کی ایک سرکاری عمارت سے اس وقت گاڑی ٹکرادی جب لوگ نئے شناختی کارڈ کے حصول کے لیے وہاں جمع تھے۔واقعے میں28 افراد ہلاک اور36 زخمی ہوگئے۔حملہ اس قدر شدید تھا کہ کئی افراد فوری طور پر ہلاک ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.