5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
2050 ء تک دنیا کی آبادی نو ارب نفوس سے تجاوز کر جائے گی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک… 2050 ء تک دنیا کی آبادی نو ارب نفوس سے تجاوز کر جائے گی۔وسائل میں کمی اور آبادی میں اضافے سے کرہ ارض ناقابل شناخت ہو جائے گا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے امریکا میں منعقدہ ایک کانفرنس میں سائنسدانوں کے حوالے سے بتایا کہ وسائل کے مقابلے میں دنیا کی آبادی میں تیزی سے اضافے سے 2050ء تک کرہ ارض ناقابل شناخت ہو جائے گا۔اقوام متحدہ نے پشین گوئی کی ہے کہ رواں برس دنیا کی آبادی سات ارب سے تجاوز کر جائے گی اور2050ء تک نو ارب نفوس ہو جائے گی۔آبادی میں زیادہ اضافہ غریب ملکوں میں ہو رہا ہے خاص کر افریقا اور جنوبی ایشیائی ممالک میں آبادی میں بہت اضافہ ہوا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ2050ء میں زمین پر شناخت کے قابل کوئی چیز نہیں بچے گی۔وسائل میں کمی اور آبادی میں مسلسل اضافے سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ ترقی پزیر ممالک میں فیملی پلاننگ کے لیے فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آبادی کو کنٹرول کیا جاسکے۔گزشتہ بیس برس میں اس طرف بہت کم فنڈز خرچ کیے گئے۔