تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختنونخواہ اور گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کاشتکار حضرات سے کہا ہے کہ گندم کی کاشت کے اکثر بلائی علاقوں میں اگلے دوروز کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.