تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سینیٹر زاہد خان کااپنے گھر پر حملے کی پولیس تحقیقات عدم اطمینان

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریڑی اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ انکے گھر پر حملے میں ملوث مجرموں کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی اور وہ پولیس تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں ۔جیونیوز سے گفتگو میں سینیٹر زاہد خان نے کہا کہ پچیس جنوری کو نامعلوم افراد نے انکے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔جس کی تحقیقات پولیس نے شروع کررکھی ہے مگر تاحال مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ۔انہوں نے کہا کہ وہ پولیس تحقیقات سے مطمئن نہیں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آئی جی خیبر پختون خوا فیاض طورو سے دو مرتبہ انہوں نے بات کی تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریڑی اطلاعات سینیٹرزاہد خان کے گھر پر25 جنوری کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ زاہد خان کے بھائی سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.