5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور ہائی کورٹ: رحمان ملک کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے وزیر داخلہ رحمان ملک کی سزا معاف کرنے کے خلاف کیس میں رحمان ملک کو جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔ صدر کی طرف سے رحمان ملک کی سزا معاف کرنے کیخلاف امتیاز قریشی نے درخواست دائر کررکھی ہے۔ اس کیس میں عدالت نے رحمان ملک سے متعدد بار جواب طلب کیا تھا مگر ان کی طرف سے کوئی جواب داخل نہیں کیا گیا۔ عدالت نے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت جواب داخل کرنے کا آخری موقع دے جس پر عدالت نے کیس پر کارروائی دس مارچ تک ملتوی کر دی۔