تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لوئر دیر: پک اپ کھائی میں جاگری، بچے سمیت 3افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
لوئر دیر . . . . . لوئر دیر کی تحصیل جندول میں ایک پک اپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق پک میں سوار افراد تحصیل جندول کے پہاڑی علاقے ٹاکورو منڈا بازار جارہے تھے کہ موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں دو سالہ بچہ میر اکبر،بیس سالہ قاری عنایت گل اور ڈراییور راحت شاہ موقع پر جاں بحق اور پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تیمرگرہ اور پشاور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.