تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میں مندی ، انڈیکس میں76پوائنٹس کم،11964پر آگیا

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . کاروباری سیشن کے اختتام پر کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مند ی رہی اور انڈیکس12 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا۔ پیر کو مارکیٹ کا آغاز منفی ہوا اور یہ منفی رحجان پورے دن مارکیٹ میں جاری رہا ۔ ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں نئی پوزیشنز لینے سے گریز کیا ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس76 پوائنٹس کمی کے بعد11964 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ کاروباری حجم پانچ کروڑ شیئرز رہا ۔ سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت26 پیسے کمی کے بعد15 روپے73 پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس89 پوائنٹس کمی کے بعد11527 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.