تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سونے کے بعدچاندی کی قیمت میں بھی اضافہ،1ہزار روپے فی تولہ ہوگئی

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چاندی کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی ہارون رشید چاند نے جیونیوز کو بتایا کہ پیر کو صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے پر پہنچ گئی ہے جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چین اور ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر یورنیم کی افزودگی کے لیے چاندی کی خریداری کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹس پر بھی آرہے ہیں ۔ پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت دس روپے کے اضافے کے بعد ایک ہزار روپے ہوگئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد33 ڈالر 53سینٹ پر پہنچ گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.