تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فرح خان نے اپنی اگلی فلم کیلئے ریتک روشن کو سائن کرلیا

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . بالی ووڈ کی صف اول کی ہدایتکارہ فرح خان نے شاہ رخ خان سے دوستی چھوڑ کر شدید گھاٹے کا سودا کرلیا اور اکشے کمار کیساتھ ان کی پہلی فلم"تیس مار خان"باکس آفس پربری طرح ناکام رہی ۔اپنی ناکامی کو دوبارہ سے کامیابیوں کی طرف گامزن کرنے کی متمنی فرح خان نے اپنی اگلی فلم میں ریتک روشن کو سائن کرلیا ہے۔حال ہی میں ایک ڈانس شو پر ریتک کے ساتھ جج کے فرائض انجام دینے والی فرح خان نے ریتک کو اس فلم کی پیشکش کردی ہے۔واضح رہے کہ فرح خان ابھی اس فلم کے اسکرپٹ کو مکمل کررہی ہیں اور جیسے ہی اسکرپٹ پر کام مکمل ہوجائیگا وہ ریتک کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دے دیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.