تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

دیپیکا پاڈوکون سلمان خان کے ساتھ کامکیلئے چین

جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . اوم شانتی اوم گرل دیپیکا پاڈوکون بڑے پردے پر ہمیشہ مشہور ہیروز کے ساتھ ہی نظر آنا چاہتی ہیں ،شاہ رخ خان ،رنبیر کپور اور سیف علی خان کے بعد اب ان کی نظر ہے سلمان خان پر۔دیپیکا پاڈوکون نے رجنی کانت کے مقابل کام کرنے کی حامی زرا دیر سے بھری لیکن انہیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ اگر ان کے ساتھ رجنی کانت ہیں تو فلم کے فلاپ ہونے کا تو سوال ہی نہیں ،اب انکی وش لسٹ میں اگلا نام ہے سلمان خان کا جو دبنگ کی کامیابی کے بعد ہاٹ کیک بنے ہوئے ہیں ،ہدایتکار راجکمار سنتوشی کی اگلی فلم لیڈیز اینڈ جنٹلمین میں مرکزی کردار سلمان کر رہے ہیں اور انکے مقابل دیپیکا کو کاسٹ کیے جانے کی خبریں گرم ہیں اپنی خواہش اور اس کردار کے لیے دیپیکا نے اپنا معاوضہ بھی کم کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.