5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قائمہ کمیٹی کی سندھ اور بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین ریاض فتیانہ نے چاروں صوبوں کے آئی جیزپولیس کوسندھ اوربلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کویقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے اغوابرائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اورٹرکوں پررکھے کنٹینرزشہریوں پرگرنے کے واقعات سے متعلق رپورٹ اگلے دہ ماہ میں طلب کرلی ہے۔ اسلام آبادمیں ریاض فتیانہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس ک صوبہ سندہ کے قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس فیاض لغاری نے بتایا کہ سندہ میں ڈاکٹروں کے قتل میں لسانی گروہ ملوث ہیں ، 9 میں سے آٹھ ڈاکٹروں کے قتل کے ملزمان کے قریب پہنچ چکے ہیں۔کمیٹی نے آئی جی بلوچستان ملک اقبال کوہدایت کی کہ صوبہ بلوچستان میں گیس پائپ لائن اڑانے کے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔